مہرخبرساں ایجنسی نے ریانووسٹی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے ننقل کیا ہے کہ روسی وزارت خارجہ کے ترجمان "میخائل کامینن "نے امریکی وزیر خارجہ رائس کے اس بیان پر شدید تنقید کی ہے جس میں رائس نے کہا تھا کہ روس اپنے ہمسایہ ممالک کو ڈرا رہا ہےامریکی وزیر خارجہ کے کل بیان کے بعد روس اور امریکہ کے روابط میں مزید بحران پیدا ہوگیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ روس کے بارے میں ڈرانے کا لفظ استعمال کرنا بالکل غلط ہے امریکی وزیر خارجہ نے روسی صدر کے اس بیان پر کہ اگر یوکرائن نیٹو سے ملحق ہوگا تو روس کے میزائل کا نشانہ بنےگا امریکی وزير خارجہ نے روسی صدر کے اس بیان کو شرم آور قرار دیا ہے ادھر روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس کے اس بیان کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے روابط کو اچھا بنانے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔
آپ کا تبصرہ